عام سی شکل و صورت کے حامل اداکار نواز الدین صدیقی نے بھارتی فلم انڈسٹری میں روایتی ہیرو کے تاثر کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا۔

نواز الدین صدیقی نے اپنے غیر معمولی کرداروں اور شاندار اداکاری کے ذریعے اس تاثر کو اس طرح تبدیل کیا کہ اگرچہ وہ روایتی ہیرو کی طرح نظر نہیں آتے، لیکن اب وہ ہر فلم کی اہم ضرورت بن چکے ہیں۔

نواز الدین نے اپنے اداکاری کے سفر کا دلچسپ قصہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شروع میں سائنس کا بہت شوق تھا اور وہ ایک کیمیکل فیکٹری میں اچھی خاصی ملازمت بھی کر رہے تھے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ پھر ایک دن کسی نے انہیں تھیٹر دکھایا، اور یہی لمحہ تھا جب انہیں احساس ہوا کہ یہ انڈسٹری ان کے لیے ہے اور جو کچھ وہ پہلے کر رہے تھے، وہ ان کی اصلی منزل نہیں تھی۔

نواز الدین نے کہا کہ اسی دن انہوں نے فیصلہ کیا کہ انہیں اداکاری کرنی ہے، اور فوراً اپنی نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔

اداکار نے بتایا کہ ملازمت چھوڑنے کے بعد انہوں نے تھیٹر جوائن کیا، جو ایک گجراتی تھیٹر تھا جہاں انہوں نے چھوٹے چھوٹے کردار ادا کیے۔

نواز الدین نے کہا کہ پھر انہیں ہندی تھیٹر میں جانے کا مشورہ ملا جو انہیں بہت موزوں لگا، اور اس کے بعد انہوں نے لکھنؤ اور دہلی کے ڈرامہ اسکول میں تربیت بھی حاصل کی۔

اداکار نواز الدین نے کہا کہ اس کے بعد انہیں فلموں میں چھوٹے کردار ملنا شروع ہو گئے، اور وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی جگہ انڈسٹری میں بنا لی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version