بالی وڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے عید الفطر کے موقع پر اپنے مداحوں کے لیے خاص تحفہ پیش کر کے ان کا دن یادگار بنا دیا۔

عید کے موقع پر، بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ہمیشہ اپنی رہائش گاہ “منت” کی بالکونی میں آ کر اپنے مداحوں کو اپنے خاص انداز میں (بازوں پھیلا کر) عید کی مبارک باد دیتے ہیں۔ اسی طرح سلمان خان کے مداح بھی عید کے دن ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہوتے ہیں۔

لیکن اس بار عامر خان نے بھی اپنے مداحوں کے لیے کچھ خاص کیا۔ پیر کے روز بھارت میں عید الفطر منائی گئی، اور اس موقع پر عامر خان اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ سے باہر آئے اور اپنے مداحوں سے مل کر انہیں عید کی خوشیاں دیں، جس سے ان کا دن خاص بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، عامر خان کے مداح ممبئی کے علاقے باندرا میں ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھے، جہاں عامر خان خود باہر آ کر ایک ایک مداح سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مٹھائی بھی پیش کی۔ اس کے علاوہ، مداحوں نے عامر خان سے آٹوگراف لیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

عامر خان کی آخری فلم “لال سنگھ چڈھا” 2022 میں ریلیز ہوئی تھی، لیکن وہ باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ اب عامر خان اپنی نئی فلم “ستارے زمین پر” میں نظر آئیں گے، جو کرسمس 2025 کے دوران ریلیز ہونے والی تھی، لیکن کچھ اطلاعات کے مطابق یہ فلم رواں سال جون میں ریلیز کی جا سکتی ہے۔ تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version