پاکستان کے مشہور اداکار فواد خان تقریباً نو سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ وہ رومانوی کامیڈی فلم “ابیر گلال” میں اداکارہ وانی کپور کے ہمراہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کا ٹیزر یکم اپریل 2025 کو ریلیز کیا گیا، جس میں فواد خان اپنی دلکش آواز اور جاذبِ نظر آنکھوں کے ساتھ وانی کپور کو مسحور کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اس 2 منٹ 2 سیکنڈ کے ٹیزر کی ابتدائی لائن “آخری بار آپ کب محبت میں گرفتار ہوئے تھے؟” کے ساتھ ہوتی ہے۔ اس کے بعد فواد اور وانی کو ایک کار میں دکھایا جاتا ہے، جہاں 1942: اے لو اسٹوری کا مشہور گانا “کچھ نہ کہو” ریڈیو پر چل رہا ہوتا ہے۔ فواد خان اس گانے کو گنگناتے ہیں اور وانی کپور ان کی آواز کے جادو میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔

یہ فلم لندن میں سیٹ کی گئی ایک دلکش لو اسٹوری ہے، جس کی ہدایتکاری آرتی ایس بگڈی نے کی ہے، جبکہ اس کے پروڈیوسرز ویوک بی اگروال، اوانٹیکا ہری، اور راکیش سپی ہیں۔

فلم میں فواد خان اور وانی کپور کے علاوہ لیزا ہیڈن، رِدھی ڈوگرا، فریدہ جلال، سونی رازدان، پرمیت سیٹھی اور دیگر اہم اداکار بھی شامل ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version