کراچی: پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف پاکستان (ICAP)نے سینٹر فار اسلامک فنانس کے قیام کے کیلئے ایک لیٹر آف انٹینٹ(LOI)پر دستخط کیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد، تعلیم، ٹریننگ اور سرٹیفکیشن پروگرامز کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھا کر اسلامک بینکنگ اور فنانس انڈسٹری کو مضبوط بناناہے۔
اسلامک بینکنگ اور فنانس میں مہارت کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے آئی کیپ نے میزان بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ آڈیٹرز، اکاو¿نٹنٹ، ریگولیٹرز اور اسلامک فنانس شعبے میں داخلہ کے خواہشمند افراد کیلئے ایک وقف پلیٹ فارم قائم کیا جاسکے۔ اس اقدام کے ذریعے خاص طورپر آڈیٹرز کو اسلامک بینکنگ ڈومین میں مزید مضبوط تشخیص کے قابل بنانے کیلئے شریعہ کے مطابق مالیاتی طریقوں، ریگولیٹری تقاضوں اور ایتھیکل آڈیٹنگ اسٹینڈرڈرزکے معیارات کی خصوصی ٹریننگ سے لیس کیا جائے گا۔
میزان بینک مقامی اور بین الااقوامی اداروں کی طرف سے مسلسل بہترین اسلامک بینکنگ کا ایوارڈ حاصل کررہا ہے پاکستان میں شریعہ کے مطابق مالیاتی خدمات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ بینک کا مقصد اس شراکت داری کے ذریعے اسلامک فنانس انڈسٹری کیلئے ایک اچھی تربیت یافتہ اورہنر مند افرادی قوت تیار کرنا ہے۔
سینٹر فار اسلامک فنانس میں پروفیشنلز کو اسلامک بینکنگ اور فنانس میں اہم اسکلزاور نالج سے آراستہ کرنے کیلئے اسپیشل تعلیمی پروگرامز، پروفیشنل ٹریننگ، اور سرٹیفکیشن کورسز متعارف کرائے جائے گے۔اس اقدام کا مقصد آئی کیپ اور میزان بینک کے مشترکہ تجربہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نالج گیپ کو پ±ر کرنے اوراسلامک فنانس شعبے کی مجموعی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش ہے۔
دونوں اداروں نے انڈسٹری کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے کیلئے اسٹرکچر آپریشنل فریم ورک کو یقینی بنانے کیلئے اپنی شراکت داری کی تفصیلات کی تشریح کرنے پر اتفاق کیا ہے