تلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس ایک بار پھر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی نئی فلم نہیں بلکہ ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں ہیں۔

45 سالہ ایکشن ہیرو کے مداح ہمیشہ سے ان کی شادی کے حوالے سے بےحد پُرجوش رہے ہیں۔ خود پربھاس نے بھی اعتراف کیا تھا کہ جہاں بھی جاتے ہیں، ان سے پہلا سوال شادی سے متعلق ہی کیا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہر کچھ عرصے بعد ان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگتی ہیں۔

تازہ خبروں کے مطابق، پربھاس ایک معروف بزنس مین کی بیٹی سے شادی کرنے والے ہیں اور ان کی پھوپھی اس شادی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ شادی مکمل طور پر خفیہ رکھی جا رہی ہے۔

اس سے پہلے بھی پربھاس کا نام ان کی باہوبلی کی ساتھی اداکارہ انوشکا شیٹھی کے ساتھ جوڑا جاتا رہا، تاہم دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کو صرف اچھا دوست قرار دیا۔

اب، پربھاس کی ٹیم نے ان افواہوں کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ان غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔

فی الحال، پربھاس اپنی فلم “دی راجا صاحب” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے ہدایت کار ماروتھی ہیں۔ یہ فلم پہلے 10 اپریل کو ریلیز ہونی تھی، تاہم اب اس کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، پربھاس کے پاس کئی بڑے پراجیکٹس بھی موجود ہیں، جن میں “فوجی”، “اسپریٹ”، “کلکی 2″، “سالار 2” اور “شوریا گا پارم” شامل ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version