جدہ (نورالحسن گجر سے )سعودی عرب میں مقیم گجرات کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت سینئر ممبر پاکستان انویسٹرز فورم عنصر مغل نے پاکستان انویسٹرز فورم کے عہدیداران اور کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
تقریب میں سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد، سابق مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ، صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود، چیئرمین مسلم لیگ (ن) چوہدری اکرم گجر،حافظ عرفان کھٹانہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں شاہزیب عنصر نے ، مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کمپنی کی خدمات اور کاروباری مواقع سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مقررین نے عنصر مغل کی کاروباری و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اسطرح کی تقریبات سے دیارِ غیر میں کاروباری روابط کو بھی مزید مضبوط ہوتے ہیں ۔مقررین نے پاکستان انویسٹرز فورم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں پاکستانی تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور انہیں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے ۔
تقریب کے اختتام پر عنصر مغل اور ان کے سعودی بزنس پارٹنر احمد عبداللہ علی الحطاس نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں ایسے اجتماعات دلی مسرت کا باعث بنتے ہیں، جو نہ صرف باہمی روابط کے فروغ کا ذریعہ ہیں بلکہ پاک-سعودی تعلقات کو بھی مزید مضبوط کرتے ہیں۔
تقریب میں نمایاں شخصیات میں علی خورشید ملک،میاں رضوان الحق،عرفان سدرہ،ملک امجد ،ملک جاوید ،چوہدری دلپذیر،کاشف بٹ ،احسان الہی گجر،چوہدری زاہد بن سرور،ملک عمر فاروق الریاض،عرفان گوندل ،فدا حسین کھوکھر،نور محمد آرائیں،شریف زمان،ملک محسن ،چوہدری ناصر جٹ،عاصم جٹ ،چوہدری ثقلین گجر،اور دیگر شامل تھے