ریاض۔وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے
سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مشترکہ مفادات کے امور اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا اور خطے سمیت عالمی حالات پر بھی گفتگو کی۔اس موقع پر پاک-سعودی عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔
یہ ملاقات جدہ میں ہوئی، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ شریک تھے۔ علاوہ ازیں وفد میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر وفاقی وزرا بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز سعودی عرب کے چار روزہ سرکاری دورے پر پہنچے تھے، جہاں مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔