پشاور۔طورخم سرحد کے امیگریشن سیکشن میں مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد افغانستان جانے والے پیدل مسافروں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق، صرف وہی افراد افغانستان جا سکیں گے جن کے پاس ویزا اور پاسپورٹ ہوگا۔ طورخم سرحد کو پیدل مسافروں کے لیے جمعہ کے روز کھولنے کا منصوبہ تھا، تاہم امیگریشن سسٹم میں فنی خرابی کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق، 21 فروری کو پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان مسلح تصادم ہوا تھا، جس دوران افغان فورسز کی فائرنگ سے امیگریشن نظام کو نقصان پہنچا۔

بدھ کے روز 25 دن بعد سرحدی گزرگاہ کو صرف تجارتی گاڑیوں اور مریضوں کی نقل و حرکت کے لیے کھولا گیا تھا۔ امیگریشن حکام کے مطابق، روزانہ تقریباً 10 ہزار افراد طورخم کے راستے سفر کرتے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version