لاہور۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں خصوصی طلبہ کو عید گفٹ کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔عید کی تعطیلات سے قبل 40ہزار بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہورمیں 3سپیشل ایجوکیشن اداروں میں جا کر وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کئے۔معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاو¿ن میں وزیراعلیٰ مریم نواز عیدگفٹ مہم کا آغاز کیا

گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اورگورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاو¿ن میں بھی سپیشل طلبہ کو عید گفٹ دئیے گئے۔ثانیہ عاشق نے سپیشل بچو ں کو وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے عید مبارک کا تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔

عید گفٹ ملنے پر خصوصی طلبہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی ٰمریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سپیشل بچوں کو عید گفٹ دے کر خوشیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں،خصوصی بچوں کے لئے پنجاب بھر میں نئے اور منفرد پراجیکٹ لارہے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version