پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسکولز اور کالجز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں پی سی بی حکام کے ہمراہ بورڈ کے مشیر عامر میر نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ملک میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینا ہے، اور اسکولز و کالجز کی سطح سے وہ بچے اور بچیاں جو کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں، ان کی نشاندہی اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
عامر میر نے مزید کہا کہ چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں کھیلوں کے معیار کو بڑھانا ہے۔ اسکولز اور کالجز کے بچوں کو قومی کرکٹ میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت، اسکولز سے انڈر 16 اور کالجز سے انڈر 18 تک کے ٹیلنٹ کو کرکٹ کی دنیا میں لایا جائے گا۔
مشیر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی کوچز نئے ٹیلنٹ کی تربیت فراہم کریں گے، اور لڑکیوں کے اسکولز اور کالجز سے بھی کرکٹ کے ٹیلنٹ کو تلاش کیا جائے گا۔ اسکولز اور کالجز میں قومی سطح پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے تاکہ کرکٹ کے کھیل کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
پی سی بی کے سی ای او سمیر احمد نے کہا کہ گراس روٹ کرکٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ جنید ضیا نے کہا کہ اسکول لیول سے ٹیلنٹ کو اوپر لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اگلے ماہ سے اس پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا، جس میں اسکولز اور کالجز کے طلبہ کے ٹرائلز ہوں گے۔ باصلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ یہ ٹورنامنٹ ستمبر سے نومبر تک جاری رہے گا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔