پشاور: پاکستان سپر لیگ کے سیزن 2025 کا نمائشی میچ پشاور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کے آغاز سے قبل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ میں مدِمقابل ہوں گے۔
یہ نمائشی میچ 8 اپریل کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹویٹر پر زلمی کے فینز کو اس میچ کے حوالے سے خوشخبری دی۔ اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ یہ نمائشی میچ پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے میچز کے لیے راہ ہموار کرے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ پی ایس ایل 11 کے دوران پشاور زلمی اپنے میچز ہوم گراؤنڈ، ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔