بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے بھارت کے عظیم کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی افتتاحی تقریب میں شاندار ڈانس کر کے ایونٹ کا زبردست آغاز کیا۔
کولکتہ کے ایڈنز گارڈنز میں ہونے والی اس افتتاحی تقریب میں بھارتی شوبز کی کئی معروف شخصیات نے پرفارمنس پیش کی، جن میں گلوکارہ شریا گھوشال، کرن اوجلا اور اداکارہ دیشا پٹنی شامل تھیں۔
تقریب کے دوران، شاہ رخ خان نے رائل چیلنجرز بنگلور کے ویرات کوہلی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے رنکو سنگھ کو اسٹیج پر مدعو کیا اور ان کے ساتھ دو مختلف گانوں پر ڈانس کیا۔
شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی کے ’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس کرتے ہی مداحوں کا جوش عروج پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ آئی پی ایل 2025 کا افتتاحی میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔