بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے تصدیق کی ہے کہ عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق 29 مارچ کو چاند سورج غروب ہونے سے پہلے ہی غروب ہو جائے گا، جس کے باعث نہ تو آنکھوں سے اور نہ ہی دوربین سے چاند دیکھنا ممکن ہوگا۔
اس صورتحال کے پیش نظر، زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
البتہ بعض ممالک جیسے موریتانیہ، مراکش، الجزائر اور تیونس میں 29 مارچ کو جزوی سورج گرہن ہوگا۔
روایتی چاند رویت کے مطابق، ان ممالک میں 30 مارچ بروز اتوار عیدالفطر منانے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں اسپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے مطابق عیدالفطر 31 مارچ 2025 (پیر) کو منائی جائے گی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔