غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں زمینی آپریشن کا آغاز کر دیا، جبکہ تازہ فضائی حملوں میں 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے نیتزارم راہداری کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جو شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان جزوی بفر زون کے طور پر کام کر رہی ہے۔
حماس نے اسرائیلی اقدام کو “دو ماہ کی جنگ بندی کی بدترین خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھنے کا عندیہ دیا اور مصالحت کاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی کارروائیوں میں اس کے غیرملکی اہلکار جاں بحق اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔
اسرائیل نے اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ہدف صرف حماس تھی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شمالی غزہ میں ایک گھر پر بمباری سے 4 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔
بیت الاہیا میں ایک خیمے پر اسرائیلی حملے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں اب تک 49 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔