متحدہ عرب امارات میں ایک انعامی لاٹری کی قرعہ اندازی میں ایک پاکستانی کی قسمت جاگ اُٹھی۔

عرب میڈیا کے مطابق، پاکستانی باشندے ندیم افضل نے انعامی لاٹری جیتنے کے ساتھ پرتگال کے ایک شہری کے ساتھ خوشی منائی۔ ندیم افضل نے لاٹری میں 2 لاکھ 50 ہزار درہم جیتے، جس پر وہ خوش اور پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

ندیم افضل نے لاٹری کا ٹکٹ آن لائن خریدا تھا، تاہم انہیں بالکل یقین نہیں تھا کہ قرعہ اندازی میں ان کا نام نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس رقم سے اپنے اہل خانہ کو سیر و تفریح کرائیں گے اور گاڑی خریدنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version