جدہ(نورالحسن گجر سے )میں مقیم بورے والا کی نوجوان کاروباری و سماجی شخصیت غلام مصطفی گجر نے پاکستان انویسٹرز فورم کے عہدیداران اور کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

تقریب کی صدارت غلام مصطفی گجر کے والد محترم چوہدری فقیر محمد گجر نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں پیر سید احسان شاہ جماعتی اور سابق تحصیل نائب ناظم بورے والا غلام مصطفی بھٹی شامل تھے۔ مقررین نے غلام مصطفی گجر کی سماجی و کاروباری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں کمیونٹی کے اتحاد اور ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد، سابق مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ، صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود، چیئرمین مسلم لیگ (ن) چوہدری اکرم گجر سمیت ممتاز کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی تقریبات نہ صرف پاکستانی کمیونٹی میں بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ دیتی ہیں بلکہ بیرون ملک سرمایہ کاری اور کاروباری تعلقات کو بھی مستحکم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان انویسٹرز فورم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فورم دنیا بھر میں پاکستانی تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

تقریب میں دیگر نمایاں شخصیات میں چوہدری عبدالغفار، چوہدری تصور حسین (صدر پاکستان پیپلز پارٹی)، سید ریاض بخاری (کنوینر پاکستان قومی یکجہتی فورم)، شریف زمان، ملک جاوید، چوہدری ثقلین گجر، فدا حسین کھوکھر، چوہدری زاہد بن سرور، مہر شاہد، میاں رضوان الحق، چوہدری دلپذیر، چوہدری احسان الٰہی گجر، ملک عمر فاروق الریاض، محمد آصف صادق، چوہدری ظفر اقبال گجر، چوہدری اشرف گجر، محمد کاشف، چوہدری عدنان گجر، عاصم رفیق جٹ، راجہ محسن، محمد اعجاز، چوہدری شاہد دارب، چوہدری نفیس گجر، ملک آصف، حاجی عرفان گوندل اور دیگر شامل تھے۔

تقریب کے اختتام پر غلام مصطفی گجر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کمیونٹی کی خدمت اور کاروباری روابط کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version