پاکستانی خلائی ادارہ سپارکو اور چینی خلائی ایجنسی کے درمیان پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
خلائی تحقیق میں باہمی تعاون سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اسے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی سائنس میں اشتراک ایک فخر کا باعث ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت سپارکو کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس مشن کے لیے چینی خلا باز پاکستانی خلا بازوں کو تربیت فراہم کریں گے، اور ایک سال کے اندر پاکستانی خلا باز چائنیز اسپیس اسٹیشن کا سفر کریں گے۔
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت خلائی تحقیق کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم خلا میں بھی لہرائے گا، اور یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی، جس پر ہم چین کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔