اسلام آباد ۔وفاقی حکومت نے اتحادی پیپلز پارٹی کی ازسر نو قومی ایکشن پلان کی تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ،آئندہ ہفتے اہم ترین آل پارٹیز کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان بارے ازسر نو غور ہوگا،نیشنل ایکشن پلان میں ٹیکنالوجی سمیت دیگر ذرائع پر بھی مشاورت ہوگی
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل ایکشن پلان 2 کی تجویز دی تھی ،آئندہ ہفتے بلوچستان، خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوگا ،تمام سیاسی قیادت کو آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا۔
اے پی سی میں تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کو بھی مدعو کرنے پر مشاورت، باضابطہ دعوت دیئے جانے کا قوی امکان ہے ،2014ءمیں نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات پر بھی غور ہوگا، جن نکات پر مکمل عملدرآمد نہ ہوسکا ان کی وجوہات کیساتھ کچھ نئے نکات شامل کئے جائیں گے۔
10 سال بعد ٹیکنالوجی کے اضافے، سوشل میڈیا کے ذریعے پراپیگنڈہ کی روک تھام سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے، تمام سیاسی قیادت سے معاملے پر طویل مشاورت کی جائیگی،سیاسی قائدین سے تجاویز بھی لی جائیں گی، اعلیٰ حکام کی جانب سے بریفنگ کا بھی اہتمام ہوگا، آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ اور مقام کا تعین وزیراعظم میاں شہباز، چیئرمین پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہوگا۔