وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ کو مکمل فعال بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 60 فیصد سرکاری درآمدات اور برآمدات اسی بندرگاہ سے کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے نیشنل میری ٹائم پالیسی ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں بحری تجارت کا شعبہ معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے بحری معیشت کو مستحکم بنانے اور بندرگاہوں کی استعداد بڑھانے پر زور دیا۔
وزیر بحری امور نے بتایا کہ پاکستانی بندرگاہیں اپنی مکمل صلاحیت سے نصف کارکردگی پر کام کر رہی ہیں، لیکن مستقبل میں درآمدات و برآمدات میں دگنا اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنٹرل ایشیائی ممالک تجارتی سرگرمیوں کے لیے پاکستانی بندرگاہوں پر انحصار کر رہے ہیں، جس سے خطے میں کاروباری مواقع بڑھیں گے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہی ہے، جبکہ کورنگی فش ہاربر سمیت دیگر منصوبوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔
قیصر احمد شیخ نے یقین دہانی کرائی کہ گوادر پورٹ کو عالمی معیار کی سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا، جس سے یہ مکمل طور پر جدید بندرگاہ میں تبدیل ہو جائے گی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔