لاہور۔شوبز کی مشہور جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کا نکاح مقدس شہر مکہ میں مسجد الحرام میں انجام پایا، اور اب شادی کی تقریبات بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی مختلف جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
اس خوشی کے موقع پر شوبز سے وابستہ معروف فنکار بھی شریک ہو رہے ہیں۔ اسی دوران، کبریٰ خان کی ایک خاص ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
یوں محسوس ہو رہا ہے کہ اپنی زندگی کے اس اہم لمحے پر کبریٰ خان حیرت اور جذباتی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو، جو ان کی مایوں کی تقریب کی ہے، میں انہوں نے کیپشن لکھا: “ابھی بھی یقین نہیں آ رہا کہ یہ تمام خوشیاں ہماری ہیں۔”
اسی پوسٹ میں کبریٰ خان نے اپنے چاہنے والوں سے دعا کی درخواست بھی کی کہ یہ لمحات ہمیشہ قائم رہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا۔