گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف جیت پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس وقت لندن میں موجود گورنر سندھ نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل اور دعائیں پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے، لیکن اگر پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیت جاتی ہے تو وہ اپنی طرف سے قومی ٹیم کو ایک کروڑ روپے بطور انعام دیں گے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وہ اور پوری قوم جیت کے لیے دعا گو ہیں۔ کھلاڑی پوری محنت اور لگن سے کھیلیں، انشاء اللہ فتح پاکستان کی ہوگی۔
گورنر سندھ نے قومی ٹیم کو بھرپور حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا وقار بلند کریں گے اور قوم کو جیت کی خوشی دیں گے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔