معروف اداکارہ وینا ملک نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان اور بھارت کے کانٹے دار اور سنسنی خیز میچ کے حوالے سے پاکستانی کرکٹر کو ایک دلچسپ مشورہ دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں وینا ملک نے بتایا کہ انہیں گلوکاری کا خاص شوق ہے اور وہ اس وقت اپنے اس شوق کو پورا کر رہی ہیں، جلد ہی اپنی البم ریلیز کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کے میچز پر بات کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ کل پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہے، جو ہمیشہ سے انتہائی سنسنی خیز ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ یقیناً پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی حمایت کریں گی اور اس کے ساتھ ہی بابر اعظم کو ایک خاص مشورہ بھی دیا۔ وینا ملک نے کہا کہ بابر اعظم اگر میچ سے قبل میرا گانا سنیں اور پھر میدان میں اتریں، تو وہ یقیناً بہترین محسوس کریں گے۔
اداکارہ نے کل کے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا اور امید ظاہر کی کہ ہماری ٹیم کامیاب ہو گی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔