صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے اور معاشی اشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔
عشائیے میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، معروف بزنس مین گوہر اعجاز، نواب شہزاد سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔
آصف علی زرداری نے اپنی گفتگو میں ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی مختلف اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انتظامی امور کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے اپنے حالیہ چین کے دورے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا چین کا دورہ کامیاب رہا ہے، اور ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں اور چینی کمپنیاں پاکستان میں فیکٹریاں لگائیں گی۔
سندھ حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں کام کیا ہے، اور سندھ میں نئی یونیورسٹیاں، کالجز اور ہسپتال بنائے گئے ہیں۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے گھر بنائے ہیں اور دیگر صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔