ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنا پریمیئم لائٹ سبسکرپشن پلان دوبارہ لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جسے پہلے 2023 میں بند کر دیا گیا تھا۔
پریمیئم لائٹ پلان کیا ہے؟
یہ سبسکرپشن پلان پہلی بار 2021 میں یورپی صارفین کے لیے 6.99 یورو فی مہینہ میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کے تحت صارفین یوٹیوب میوزک، موبائل بیک گراؤنڈ پلے بیک، اور آف لائن ڈاؤن لوڈز کے بغیر تمام ویڈیوز بغیر اشتہارات دیکھ سکتے تھے۔
یوٹیوب پریمیئم لائٹ کن ممالک میں دستیاب ہوگا؟
بلومبرگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق، یوٹیوب جلد ہی پریمیئم لائٹ کو دوبارہ لانچ کر رہا ہے، اور یہ امریکا، آسٹریلیا، جرمنی اور تھائی لینڈ میں دستیاب ہوگا۔
کن ویڈیوز پر اشتہارات نظر نہیں آئیں گے؟
رپورٹ کے مطابق، اس نئے سبسکرپشن پلان کے تحت صارفین یوٹیوب پر تمام عام ویڈیوز بغیر اشتہارات دیکھ سکیں گے، تاہم میوزک ویڈیوز پر اشتہارات بدستور موجود رہیں گے۔
لانچ کی تاریخ اور قیمت؟
ابھی تک یوٹیوب نے اس فیچر کے لانچ کی حتمی تاریخ اور قیمت کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن توقع ہے کہ جلد ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب یوٹیوب اپنے اشتہارات کی پالیسی میں تبدیلیاں کر رہا ہے اور مختلف سبسکرپشن ماڈلز پر کام کر رہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔