پاکستان نے اپنے پہلے چاند مشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے اور اس منصوبے میں عوام کو بھی شامل ہونے کا موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان جلد ہی خلائی تحقیق میں ایک نیا سنگ میل عبور کرے گا، جس کے تحت 2028 میں پہلا چاند روور مشن روانہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سپارکو نے ایک ملک گیر مقابلے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو پاکستان کے چاند روور کا نام تجویز کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

سپارکو کے مطابق، بہترین نام تجویز کرنے والے کو 1 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، جس سے عوام کو خلائی مشن کا حصہ بننے کا منفرد موقع میسر آئے گا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version