پشاور۔چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بننے والا پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ کل (اتوار کے روز) دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی اپنی خواہش اور توقعات کا اظہار کیا ہے۔
ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ خاص اہمیت رکھتا ہے، اور پاکستان کو لازمی طور پر بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں سرمایہ کاری میں تیزی آ رہی ہے اور پوری قوم اس کھیل کو بے حد دلچسپی سے دیکھتی ہے۔ اگر پاکستان ہار جائے تو عوام مایوس ہو جاتی ہے، اس لیے کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے۔ تاہم، کھیل میں جیت اور ہار معمول کا حصہ ہوتی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ فخر زمان سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں، مگر بدقسمتی سے وہ فٹنس مسائل کے باعث میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ تاہم، ٹیم کے باقی کھلاڑی مکمل طور پر تیار ہیں اور ان سے بہترین کارکردگی کی امید ہے۔ انہوں نے کہا، “اللہ خیر کرے، ہم پاکستان کی جیت کے لیے دعاگو ہیں۔”