پشاور۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اداروں کو مستحکم بنانا چاہیے، اور اوورسیز پاکستانیوں کو بینک آف خیبر کے ذریعے پیسے بھیجنے کی ترغیب دینی چاہیے۔بینک آف خیبر نے ملک میں اسلامی بینکنگ سروسز کا آغاز کیا ہے، جس کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کیا۔
تقریب میں چیئرمین بینک آف خیبر اکرام اللہ خان نے بتایا کہ صوبے اور دیگر شہروں میں بھی اسلامی برانچز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق اسلامی بینکنگ برانچز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر کہا کہ بینک آف خیبر نے مالیاتی نظام میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور سود سے پاک نظام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بینک آف خیبر اپنے مالیاتی عمل سے لوگوں کا اعتماد جیت رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک یا صوبے کے لیے اقتصادی نظام کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔ ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط بنانا چاہیے اور اوورسیز پاکستانیوں کو بینک آف خیبر کے ذریعے پیسے بھیجنے کی سہولت فراہم کرنی چاہیے۔ جو بھی سرمایہ کاری کرنے کے لیے صوبے میں آنا چاہے، حکومت انہیں مراعات دے گی۔ ہمارا صوبہ آئی ایم ایف کے اہداف کے مطابق کام کر رہا ہے، اور ان اقدامات سے لوگوں کا بینک آف خیبر اور حکومت پر اعتماد مزید بڑھے گا۔
علی امین گنڈاپور نے کرم کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ کافی پرانا ہے اور بیرونی طاقتیں اس میں مداخلت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جرگے کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی ہے اور اب ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی کے نے یہ بھی کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور چیک پوسٹس کے لیے دو ارب روپے جاری کیے جا رہے ہیں۔ ہم دہشت گردوں کے خلاف مضبوط اقدامات اٹھائیں گے اور جو بھی فساد پھیلانے کی کوشش کرے گا، اسے نہیں چھوڑیں گے۔ ہم اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔