پیرس، فرانس میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے سلسلے کی چھٹی ریلی منعقد کی گئی جس کا انعقاد ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور پاکستانی کمیونٹی فرانس نے کیا۔ یہ اب تک منعقد ہونے والی ریلیوں میں ایک بے مثال ریلی ہے جس میں شدید سردی کے باوجود قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں، لوکل کمیونٹی، خواتین، بچوں، نوجوانوں اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔
ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شامل شرکاء نے “سول نافرمانی نامنظور، نامنظور، ترسیلات زر بڑھاؤ اور ملک بچاؤ” کے فلک شگاف نعرے لگائے جس سے پیرس کی فضا گونج اٹھی۔
ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور اس کے سپہ سالار کے ساتھ اپنی بھرپور وابستگی کا اظہار کیا اور پاکستان کے دشمنوں کو للکار کر یہ پیغام دیا کہ پاک فوج اُن کی “ریڈ لائن” ہے جس کو وہ کسی صورت کراس نہیں کرنے دیں گے۔
ریلی میں شامل شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حوالے سے اپنے بھر پور جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے دشمن ہمیشہ اپنے منفی پروپیگنڈا میں ناکام رہیں گے کیونکہ پاکستان کے باشعور عوام اُن کے مکروہ چہرے کو اچھی طرح پہچان گئے ہیں۔
ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شامل شرکاء نے پاک فوج کے سپہ سالار کی درجنوں قدآور تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور پیرس کی ٹھنڈی فضا تیرا ضمیر میرا ضمیر، عاصم منیر عاصم منیر کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ سب نے یک زبان ہو کر سب سے پہلے پاکستان کے نعرے لگائےاور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ہر طرح کے حالات میں پاک فوج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں.
اس ریلی کو میاں ساجد آف چڈے والی، قاری فاروق احمد، راجہ اشفاق ، تصور تارڑ آف منڈی بہاؤالدین ، چوہدری اشفاق آف رنڑیاں، چوہدری اقبال گجر آف بلجئیم اور عظیم ڈار نے آرگنائز کیا۔
چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر اس ریلی کے مہمان خصوصی تھے۔
اس ریلی کی صدارت حاجی اصغر آف جلیانی نے کی۔ جبکہ چوہدری عامر آف جمنا جرمنی، ناصر بٹ آف جرمنی، حسن گوندل فرانس اور چوہدری اشرف مراہ نے خصوصی طور پرشرکت کی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
فرانس میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کی چھٹی ریلی، پاکستانی کمیونٹی اُمڈ آئی
army army chief in france express solidarity with pak army france france paris french army indian army pak army pak army chief pak army chief abused in france pak army rally pak army songs 2019 pak army training pak former army chief pakistan army pakistan army chief in france pakistan army solidarity expressing rally pakistani army people express solidarity with pak army rally rally for solidarity with pak army solidarity with pak army