پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ ایک متنازع بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ رجب بٹ، جو فیملی ولاگنگ کے حوالے سے مشہور ہیں، نے اپنے ساتھی ڈکی بھائی کے دفاع میں ایک “نامناسب” بات کہی جس پر صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
رجب بٹ نے کہا کہ ’’شادی کے بعد اپنی بیوی کو چھپا تو نہیں سکتے‘‘، جو کہ ان کے مطابق فیملی بلاگنگ کا ایک جزو تھا، جس پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ بیان رجب بٹ نے ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں دیا، جہاں وہ اپنی مہنگی شادی اور فیملی بلاگنگ پر ہونے والی تنقید کا جواب دے رہے تھے۔
رجب بٹ نے فیملی بلاگنگ کا دفاع کرتے ہوئے ڈکی بھائی کی مثال دی، جو گالم گلوچ پر مبنی گیمنگ اور روسٹنگ کرتے تھے، مگر جب انھوں نے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ فیملی بلاگنگ شروع کی تو وہ کامیاب ہو گئے۔ تاہم، رجب کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد وہ اپنی بیوی کو چھپ نہیں سکتے، کیونکہ وہ اب ایک “فیملی بلاگر” بن چکے ہیں اور لوگوں کی نظر میں وہ ایک “نیا کردار” اختیار کر چکے ہیں۔
اس بیان پر سوشل میڈیا پر صارفین نے رجب بٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ شادی ایک ذاتی اور حساس معاملہ ہوتا ہے، اور اسے اس طرح عوامی سطح پر بیان کرنا نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے ساتھی کے لیے بھی غیر مناسب ہے۔ رجب بٹ کی شادی پر بھی سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی، کیونکہ اس کی مہنگی تقریبات اور نمود و نمائش پر لوگوں نے سوالات اٹھائے تھے۔
رجب بٹ نے اس موقع پر مزید کہا کہ جب ایک امیر آدمی کا بے روزگار بیٹا ایک غریب شخص کے بیٹے کو مہنگی گاڑی چلاتے دیکھتا ہے، تو اسے دکھ ہوتا ہے اور وہ تنقید کرتا ہے۔ ان کے اس بیان کو بھی کچھ صارفین نے غیر حساس اور معاشرتی طبقاتی فرق کو اجاگر کرنے والا قرار دیا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
شادی کے بعد اپنی بیوی کو چھپا تو نہیں سکتے، رجب بٹ تنقید کی زد میں
#rajab rajab but barat rajab but dholki rajab but grand mayun rajab but mayun function rajab but mehndi rajab but mehndi night rajab but vlog rajab but wedding video rajab butt rajab butt family rajab butt live rajab butt mayon rajab butt mehndi rajab butt new vlog rajab butt shorts rajab butt tiktok rajab butt vlog rajab butt vlogs rajab eman rajab family rajab family vlogs rajab fighting rajab vlog rajab vs anas rajab wedding