جنوری میں ریلیز ہونے والی ایک ایشیائی ملک کی اینیمیٹڈ فلم نے 2 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کرکے عالمی سینما میں تہلکہ مچا دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی اینیمیٹڈ فلم “نی زہا 2” کی نمائش کامیابی سے جاری ہے اور یہ فلم 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرنے والی پہلی ایشیائی فلم بن چکی ہے۔
فلم کی غیر معمولی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اسے آئندہ ہفتوں میں مزید ممالک میں ریلیز کیے جانے کا بھی امکان ہے، جس سے اس کی آمدنی میں مزید اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
اس وقت “نی زہا 2” دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اینیمیٹڈ فلم کا اعزاز “انسائیڈ آؤٹ 2” کے پاس تھا، جس نے 2027 میں 1.7 ارب ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔