ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل اپنے آپریٹنگ سسٹمز iOS، iPadOS اور macOS میں نمایاں تبدیلیاں متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔
بلومبرگ کے تجزیہ کار مارک گرمن کے مطابق، ایپل iOS 19، iPadOS 19 (کوڈ نیم “LUC”) اور macOS 16 (کوڈ نیم “CHAIR”) کے ذریعے سافٹ ویئر میں اب تک کی سب سے بڑی اصلاحات لانے جا رہا ہے۔
یہ تینوں جدید آپریٹنگ سسٹمز جون میں منعقد ہونے والی ایپل ورلڈ وائیڈ ڈیولپرز کانفرنس (WWDC) میں پیش کیے جائیں گے، جس کے بعد سال کی دوسری ششماہی میں انہیں صارفین کے لیے باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔
گرمن کے مطابق، ان اپڈیٹس میں آئیکونز، مینو، فرسٹ پارٹی ایپس، ونڈوز اور مجموعی سسٹم یوزر انٹرفیس (UI) میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق، iOS 19، 2013 میں متعارف کرائے گئے iOS 13 کے بعد سے سب سے بڑی اپڈیٹ ہوگی، جبکہ macOS 16، 2020 میں پیش کیے گئے Big Sur کے بعد سے سب سے نمایاں اصلاحات پر مبنی ورژن ہوگا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔