لاہور۔تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے درخواست لاہور انتظامیہ کو جمع کروا دی ہے۔
ا پی ٹی آئی نے اپنی سیاسی قوت کو ظاہر کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 8 فروری کو ہونے والے جلسے کی تنظیم کے لیے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے جلسے کی اجازت کے لیے تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کرادی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف 8 فروری کو گریٹر اقبال پارک کے گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے این او سی (نیم حکومتی اجازت) جاری کیا جائے۔
جلسے کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر شامل ہیں۔تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اجازت نہ ملے تو پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، اور ہمیں احتجاج کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا!8 فروری کو ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان پہنچیں گے ،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مینار پاکستان گراﺅنڈ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس حوالے سے ملک بھر کے پارٹی رہنماﺅں کو بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔