اسلام آباد۔وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں آنے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاج کیا، جس کے باعث ایوان کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں جاری تھا، اور وزیراعظم شہباز شریف کے اجلاس میں داخل ہوتے ہی پی ٹی آئی کے اراکین نے احتجاج شروع کر دیا۔ اس دوران انہوں نے بلند آوازوں میں “اوووو اوووو” کی صدائیں بلند کیں۔
پی ٹی آئی کے اراکین کے احتجاج کے ردعمل میں مسلم لیگ ن کے اراکین نے بھی جوابی نعرے بازی کی، جس سے ایوان میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا، اور مسلم لیگ ن کے اراکین نے وزیراعظم کے تحفظ کے لیے حفاظتی حصار بنایا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکین نے اپنے بانی کے حق میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا، اور مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔
آخرکار، اجلاس کو کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔