اسلام آباد۔کمپٹیشن کمیشن آف (سی سی پی) نے اجارا کیپیٹل پارٹنرز لمیٹڈ اور نووینٹا فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے سیرل پاکستان لمیٹڈ میں 90.61 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری مارکیٹ میں کمپٹیشن کے نئے امکانات کے فروغ کے لیے سی سی پی کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
سی سی پی نے اس ٹرانزیکشن میں ‘دواسازی کی مصنوعات’ کو متعلقہ مصنوعات کی مارکیٹ کے طور پر شناخت کیا ہے۔ سی سی پی فیز 1 جائزہ سے ظاہر ہوا کہ سیرل پاکستان متعلقہ مارکیٹ میں کم مارکیٹ شیئررکھتی ہے اس لئے یہ ٹرانزیکشن حصول ک±نندگان کے لئے مارکیٹ میں بالادست پوزیشن حاصل کرنے کا باعث نہیں بنے گی۔
پاکستان میں فارماسیوٹیکل سیکٹر ایک ریگولیٹڈ فریم ورک کے اندر کام کرتا ہے، جس میں نئے داخلے ہونے والوں کے لئے ریگولیٹری منظوری اور بھاری سرمائے جیسی ضروریات کا سامنا پڑ سکتا ہے۔ سی سی پی جائزہ سے ظاہر ہوا کہ یہ ٹرانزیکشن ان رکاوٹوں میں اضافے اور صارفین پر منفی اثر ڈالنے کا باعث نہیں بنے گی۔
سیرل پاکستان لمیٹڈ پاکستان میں کام کرنے والی ایک پبلک اَن لِسٹڈ کمپنی ہے جو فارماسیوٹیکل مصنوعات کی درآمد، تیاری اور فروخت میں مہارت رکھتی ہے۔ اجارا کیپیٹل پارٹنرز لمیٹڈ بھی ایک ایک پبلک اَن لِسٹڈ کمپنی ہے جو پرائیویٹ ایکویٹی اور وینچر کیپیٹل فنڈ مینجمنٹ سروسز کے کام میں مصروف ہے۔ جبکہ نووینٹا فارما ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔