بیلجیئم۔سپین کے شہر باسلونا ,اٹلی کے شہر بریشیا اور بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز کے بعد سٹی آف ڈیمنڈ اینٹورپین، بلجئیم میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی یورپ ملک اجمل نے کی۔ اس ریلی کے مہمان خصوصی شاہد بٹ المعروف فوجی بٹ اور چوہدری اویس بشیر آف ہالینڈ تھے۔
اس ریلی کو چوہدری اویس طارق آف کھائی ، صاحبزادہ چوہدری سرفراز ، حسن اور قاری قبلہ حافظ فھیم نے آرگنائز کیا۔ صدر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یوتھ ونگ یورپ علی چوہدری اور نائب صدر رانا فلک شیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
چئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے اس موقع پر کہا کہ ریلیوں کا یہ سلسہ پوری دنیا میں منعقد ہوگا اور اوورسیز پاکستانیوں کا اب ایک ہی نعرہ ہے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد۔
اس ریلی کے دوران ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ “ترسیلات زر بڑھاؤ اور ملک بچاؤ، سول نافرمانی نامنظور” اور پوری دنیا سے اور خاص طور پر یورپ میں رہنے والے اوور سیز پاکستانی پاک فوج کے سارتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
اس ریلی میں سبز ہلالی پرچم تھامے محب وطن پاکستانیوں نے پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اپنی بھر پور محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو پاک فوج کا دشمن ہے وہ ریاست کا دشمن ہے اور پاک فوج ہی ہماری سرحدوں کےاصل محافظ ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ وہ پاک فوج کی قیادت کے ساتھ جم کر کھڑے ہیں اور پاک فوج کے خلاف ہر فتنے کو شکست دیں گے۔
ا اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کہا کہ وہ سب پاکستان، پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ کھڑے ہیں اور سب نے یک زبان ہو کر سول نافرمانی نامنظور نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل آصف منیر کی قد آوور تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور ہر طرف سبز ہلالی پرچم کی بہار تھی۔