نئی دہلی ۔بھارتی اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان کی اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا، جس کی خبر ساحل خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی۔
دبئی میں مقیم ساحل خان نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، “میں فخر سے اعلان کرتا ہوں کہ میری اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ الحمد للہ اس خوبصورت سفر کے لیے، اللہ ہمیں معاف فرمائے اور ہماری دعائیں قبول کرے۔”
یاد رہے کہ ساحل خان نے گزشتہ سال یورپ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ میلانا الیگزینڈرا سے دوسری شادی کی تھی۔ ساحل خان نے بتایا تھا کہ میلانا نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ان سے شادی کی۔
ساحل خان، جو اپنے فلمی کیریئر میں زیادہ کامیاب نہیں ہوسکے، نے اپنے شوق، یعنی باڈی بلڈنگ، کو اپنا پیشہ بنا لیا۔ وہ ایک کامیاب ماڈل اور بزنس مین ہیں، اور باڈی بلڈنگ سے متعلق مصنوعات کی انڈسٹری میں ان کا نمایاں مقام ہے۔