اسلام آباد ۔امریکن سفارت خانے کے اکانومی سیکشن کے نمائندگان نے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر حکام کے ساتھ کمپٹیشن قوانین میں اصلاحات کے لئے سی سی پی اور امریکن فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) کے مابین باہمی تعاون اور دیگر امور پر گُفتگو کی گئی۔ کمپٹیشن کمیشن کے ممبر جناب سلمان امین ممبر، آفس آف فئیر ٹریڈ اور انٹرنیشنل افئیرز کی ٹیم نے مُلاقات کی۔
مُلاقات میں ایسے سیکٹرز میں تعاون پر بات کی گئی جن میں عالمی کاروباری اداروں کے ممکنہ گٹھ جوڑ سے کارٹلائزیشن اور بالادستی کے غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر گُمراہ کْن مارکیٹنگ ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے درپیش چیلنجز اور ریگولیٹرز کے لئے مرجر و ایکووزیشن سے مُتعلقہ نئے چیلنجز پر بھی بات کی گئی۔
کمپٹڑیشن کمیشن اور امریکہ کے ایف ٹی سی کی جانب سے جاری حالیہ فیصلوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ان فیصلوں کے مختلف پہلووٗں اور درپیش چیلنجز میں یکسانیت ہے جن پر دونوں ادارے مستقبل میں باہمی تعاون بڑھا سکتے ہیں۔
سی سی پی ٹیم نے امریکن سفارت خانے کے نمائندگان کو مختلف سیکٹرز میں کمپٹیشن کے فروغ کے لئے کئے گئے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا گیا جن سے براہ راست غیر مُلکی سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔
سی سی پی ٹیم نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ پاکستان میں امریکن کاروباری اداروں کے لئے امریکن بزنس کونسل کے تعاون سے کمپٹیشن قانون پر ایڈاواکسی (آگاہی) سیشنز مُنعقد کئے جائیں۔