لاہور۔آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 10 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
لاہور میں منعقدہ پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی تقریب میں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (تقریباً 8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کی خطیر رقم کے عوض اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ اس معاہدے کے تحت، وارنر نے سیزن 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ، کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر، ایڈم مائلن، اور عباس آفریدی کو منتخب کیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں اور کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے ٹاپ 10 بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔