اسلام آباد۔حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس سلسلے میں وزارت توانائی مختلف متبادل پر کام کر رہی ہے۔
وزارت توانائی کے حکام کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے معاہدے ختم کیے جا چکے ہیں، جس سے مجموعی طور پر 411 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔ ان معاہدوں کے خاتمے سے سالانہ تقریباً 70 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ اس کے علاوہ، بگاس سے چلنے والے 8 پاور پلانٹس کے ٹیرف میں تبدیلی کے نتیجے میں بھی اربوں روپے کی بچت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بگاس پاور پلانٹس کے ٹیرف میں تبدیلی سے 238 ارب روپے کی مجموعی بچت ہوگی، جبکہ سالانہ بنیاد پر یہ بچت 8 ارب 83 کروڑ روپے کے قریب ہوگی۔ مزید برآں، 16 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں سے 481 ارب روپے کا فائدہ متوقع ہے۔ معاہدوں میں ہونے والی تبدیلیوں یا خاتمے کا فائدہ براہ راست صارفین تک پہنچایا جائے گا۔ بجلی کے بلوں پر ٹیکسز کا ب