امریکی جریدے فوربز نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو دنیا کا سب سے امیر شخص قرار دیا ہے۔
فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق ایلون مسک پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کی کل دولت 425.2 ارب ڈالرز سے زائد ہوچکی ہے۔
فہرست میں ایلون مسک کے بعد ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا نام آتا ہے، جن کی دولت 241 ارب ڈالرز ہے۔
جیف بیزوس نے 1994 میں ای کامرس کمپنی ایمازون کی بنیاد رکھی تھی۔
دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں تیسرا نمبر میٹا کے بانی مارک زکربرگ کا ہے، جن کی دولت 217.7 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔
کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ایلیسن 209 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
نومبر 2024 میں ایلیسن کی دولت 228 ارب ڈالرز سے زیادہ تھی، اور وہ بیزوس کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بننے کے لیے مقابلہ کر رہے تھے، لیکن دسمبر کے آغاز میں ان کی دولت میں کمی واقع ہوئی۔
ایلیسن اوریکل کے تقریباً 40 فیصد حصے کے مالک ہیں اور چیئرمین، چیف ٹیکنالوجی آفیسر اور کوفاؤنڈر کے طور پر کام کرتے ہیں۔