دبئی۔پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو “میری بیوی” کہہ کر مخاطب کیا، جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔
دبئی میں 2024 کے گلوب ساکر ایوارڈز کی تقریب میں رونالڈو نے دو ایوارڈز جیتے: ایک بہترین مڈل ایسٹرن پلیئر کا اور دوسرا ٹاپ گول اسکورر کا۔ ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد رونالڈو نے اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ٹرافیز جیتنا بہت خوشی کی بات ہے، میرا سب سے بڑا بیٹا اور میری بیوی جارجینا (گرل فرینڈ)، جو یہاں موجود ہے، کھیل میں میرا حوصلہ بڑھانے کے لیے وہ میرا سہارا ہیں۔ میں ایک ماہ بعد 40 سال کا ہوجاؤں گا لیکن ابھی سب کچھ مکمل نہیں ہوا۔”
رونالڈو اور جارجینا 2016 سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور ان کے دو بچے ہیں، جبکہ رونالڈو کے تین بچے اپنی پہلی گرل فرینڈ سے ہیں۔ تاہم، اس بیان کے بعد کچھ افراد نے اعتراض کیا اور کہا کہ رونالڈو نے ابھی تک جارجینا سے شادی نہیں کی اور نہ ہی ان کو شادی کے لیے پروپوز کیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں اپنی گرل فرینڈ کو “بیوی” کہنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔