آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند ہی لمحوں میں فروخت ہوگئے۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے مطابق دبئی میں ہونے والے اس ہائی وولٹیج مقابلے کے تمام ٹکٹس مختصر وقت میں فروخت ہوگئے، جبکہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری کے لیے بھی شائقین کی دلچسپی برقرار ہے۔
عام نشستوں کے ٹکٹ کی قیمت 500 درہم مقرر کی گئی تھی، جبکہ دیگر پویلینز کے ٹکٹس 1200، 1250، 2000، 2200، 2750 اور 5000 درہم میں دستیاب تھے۔
اس کے علاوہ، وی آئی پی گرینڈ لاؤنج پیکجز 12,500 درہم میں فروخت ہوئے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ساڑھے 9 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
بھارت کے دیگر دو گروپ میچز اور دبئی میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہوگی، شائقین یہ ٹکٹس آن لائن خرید سکتے ہیں، جبکہ جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 125 درہم سے شروع ہوگی۔
دوسری جانب، کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے 10 میچز کے ٹکٹس آج (پیر) سے فزیکل طور پر دستیاب ہوں گے۔ جو افراد کاغذی ٹکٹس خریدنا چاہتے ہیں، وہ انہیں ملک کے 26 شہروں میں موجود 108 ٹی سی ایس مراکز سے حاصل کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت پہلے ہی گزشتہ منگل سے جاری ہے، جبکہ فائنل کے ٹکٹس دبئی میں پہلے سیمی فائنل کے مکمل ہونے کے بعد فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس منٹوں میں فروخت، قیمت کیا؟
champion trophy 2025 champions trophy champions trophy 2025 champions trophy 2025 india squad champions trophy 2025 news champions trophy 2025 pakistan champions trophy 2025 schedule champions trophy 2025 song champions trophy 2025 update champions trophy tickets icc champions trophy icc champions trophy 2025 icc champions trophy 2025 news icc champions trophy 2025 schedule ind vs pak champions trophy 2025 india squad for champions trophy 2025