اسلام آباد۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں متعلقہ شعبوں کے سنئیر افسران نے شرکت.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 میں ترقیاتی کام شیڈول کے مطابق جاری ہیں اور C-14 میں سڑکوں، ڈرینج اور سیوریج کا کام دو ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سیکٹر C-14 کے ترقیاتی کام مقررہ مدت سے قبل ہی مکمل کرلئے جائیں گے. انہوں نے ہدایت کی کہ سیکٹر C-14 میں الاٹ کئے گئے پلاٹوں کی آخری قسط کی ادائیگی کے ساتھ ہی پلاٹوں کا قبضہ دیا جائے گا.
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سیکٹر C-14 میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے الاٹیوں کو بذریعہ سی ڈی اے ویب سائٹ اور دیگر پلیٹ فارم مطلع رکھا جائے. انہوں نے کہا کہ سیکٹر C-14 میں بجلی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے انتظامات بھی کام مکمل کئے جائیں.
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سیکٹر C-14 میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سولر لائٹس کی تنصیب کے آپشنز پر غور کیا جائے. انہوں نے ممبر انجینئرنگ اور ممبر اسٹیٹ کو ہدایت کی کہ سیکٹر C-14 کا دورہ کریں اور شہری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ لیں.
اجلاس میں سیکٹر E-12 کے ترقیاتی کا بھی جائزہ لیا گیا. چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سیکٹر E-12 کے ترقیاتی کاموں مین حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور کہا کہ دیگر سیکٹروں کی طرح دہائیوں سے التواء کے شکار سیکٹر E-12 میں ترقیاتی کاموں کو شروع کیا جائے.
اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹر I-12 میں بھی ترقیاتی کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سیکٹر ڈویلپمنٹ میں حائل تمام روکاوٹوں کو دور کرکے ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں.