اسلام آباد۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 19 امیدواروں کے نام جوڈیشل کمیشن کو بھیج دیے گئے ہیں۔
بھیجے گئے ناموں میں 3 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور ایک ایڈیشنل سیشن جج شامل ہیں، جن میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور، سیشن جج راجا جواد عباس حسن، سیشن جج اعظم خان، اور شاہ رخ ارجمند کے نام نمایاں ہیں۔
دیگر امیدواروں میں ایڈووکیٹ عدنان بشارت، ایڈووکیٹ سید قمر حسین سبزواری، ایڈووکیٹ عمر اسلم انعام امین منہاس، محمد عثمان غنی، اور راشد چیمہ شامل ہیں۔ اسی طرح ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت، ایڈووکیٹ عدنان حیدر، ندرت بیان مجید، سلطان مظہر شیر خان، کاشف علی ملک، دانیال اعجاز، شاہد محمود کھوکھر، بابر بلال، محمد عبدالرافع، اور چوہدری حفیظ اللہ یعقوب کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
جوڈیشل کمیشن کو ان امیدواروں کی سی ویز اور متعلقہ ریکارڈ ای میل کے ذریعے فراہم کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے ان 4 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کا فیصلہ 17 جنوری کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کیا جائے گا۔