راولپنڈی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی یو ایم ٹی کے فیکلٹی اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی ۔یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے فیکلٹی اور طلبہ نے پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک بصیرت افروز اور تعمیری نشست کا انعقاد کیا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکت کی۔
یہ تقریب آنکھیں کھولنے والی ثابت ہوئی، جس نے پاکستان آرمی کے خلاف پھیلائی جانے والی منفی پروپیگنڈہ مہمات کے حوالے سے شکوک و شبہات دور کیے اور غلط فہمیاں واضح کیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ براہ راست مکالمے کے ذریعے شرکاء کو یہ سمجھنے کا موقع ملا کہ کس طرح منظم طریقے سے گمراہ کن معلومات اور جعلی خبریں افواج پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے پھیلائی جاتی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے وقار اور مہذب انداز میں دیے گئے جوابات نے طلبہ کو نہ صرف اطمینان بخشا بلکہ ان کے لیے حوصلہ افزا بھی ثابت ہوئے، اور ان پر مثبت اور دیرپا اثر چھوڑا۔
طلبہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایسی نشستیں باقاعدگی سے منعقد کی جائیں تاکہ نوجوانوں اور افواج پاکستان کے درمیان فاصلے کم ہوں اور غلط فہمیاں مؤثر انداز میں ختم کی جا سکیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے نوجوان، خصوصاً طلبہ، ملک کی حفاظت میں پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یہ نشست نوجوانوں اور مادر وطن کے محافظوں کے درمیان غیر متزلزل رشتے کی تجدید کا باعث بنی۔