لاہور۔پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے اس حوالے سے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
یو ایچ ایس کے ترجمان کے مطابق، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی ہدایات کے تحت ایم بی بی ایس کے لیے آن لائن درخواستیں 6 جنوری سے 15 جنوری تک وصول کی جائیں گی، جبکہ پہلی سلیکشن لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی۔
سرکاری ڈینٹل کالجوں (بی ڈی ایس) کے داخلے کے لیے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک جمع کرائی جا سکیں گی، اور بی ڈی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ 20 فروری کو جاری ہوگی۔
امیدوار اپنی درخواستیں یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن ایڈمیشن پورٹل کے ذریعے جمع کر سکتے ہیں۔