اسلام آباد۔قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب خان شیر پاﺅ نے کرم معاہدہ کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا کہ اس امن معاہدے سے دورس نتائج برآمد ہوں گے ،انہوں نے نقل و حمل کیلئے راستوں کی فوری بحال کا مطالبہ بھی کیا ۔
قومی وطن پارٹی کا اہم اجلاس مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاو¿ کی زیرصدارت ہوا جس میں صوبہ خیبرپختونخواہ خصوصاً ًٓ کرم میں امن و امان کی صورتحال، سابق گورنر خیبرپختونخواہ حیات خان شیرپاو¿ کے برسی کی تقریبات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون، پولیٹیکل سیکرٹری برائے چیئرمین آفس حنیف شاہ اور مرکزی سوشل میڈیا کوآرڈینٹر یوسف خان نے شرکت کی
آفتاب شیر پاﺅ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرم کی صورتحال پرفریقین کے مابین امن معاہدے پر دستخط ہونا ایک خوش آئند خبر ہے،معاہدہ پر پہنچنے میں بہت دیر لگی اور یہ بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔
آفتاب شیر پاﺅ نے کہا کہ علاقہ میں دیرپا امن اور معاہدہ کے دوررس نتائج کے لیے ضروری ہے کہ معاہدہ پرمن و عن عمل کیا جائے۔ راستوں کو ترجیحی بنیادوں پر کھول دیا جائے تاکہ نقل حمل خصوصاً مریضوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔
آفتاب شیرپاو¿ نے سابق گورنر خیبرپختونخواہ حیات خان شیرپاو¿ کی برسی ماہ فروری میں شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان بھی کیا