اسلام آباد ۔پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بانی تحریک انصاف کے جیل میں قیام کے اخراجات پر بات کی۔
وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جیل میں ایک دن قیام پر حکومت کو لاکھوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کیسز ان کی مرضی سے وکلا لڑتے ہیں، اور ان وکلا کی فیسیں بھی طے شدہ ہوتی ہیں، لیکن کروڑوں روپے کی ان فیسوں کو میں جائز قرار نہیں دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے لیے ڈونیشنز آتے ہیں یا پارٹی کے اراکین تعاون فراہم کرتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ماہ وکلا کی فیسوں کی مد میں 7 کروڑ روپے علی امین خان کی جانب سے ادا کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیسوں کی آمد کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں احتیاط سے خرچ نہ کیا جائے، اور وکلا کی فیسوں کا شفاف حساب ہونا ضروری ہے۔