سنچورین۔جنوبی افریقہ نے سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے، جبکہ جنوبی افریقہ نے 301 رنز کا اسکور کیا۔ پاکستان کی دوسری اننگز میں 237 رنز بنے، جس کے بعد جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے 148 رنز کا ہدف ملا۔ جنوبی افریقہ نے یہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 39.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ مارکو جانسن 16 رنز اور کاگیسو ربادا 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں، مگر ان کی محنت کے باوجود جنوبی افریقہ میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔