بھارت میں ظالمانہ واقعہ، تیسری بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
یہ افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں 32 سالہ کندلیپ اتم کالے نے اپنی اہلیہ مائنا پر تیزابیت کے جذبات میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
مائنا کی بہن کی شکایت پر درج مقدمے میں انکشاف ہوا ہے کہ کندلیپ تیسری بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنی بیوی کو طنزیہ جملوں کا نشانہ بناتا تھا، کیونکہ وہ بیٹے کی خواہش رکھتا تھا۔ ان کے درمیان اس مسئلے پر مسلسل تنازعات اور جھگڑے ہوتے رہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تلخ کلامی کے دوران کندلیپ نے غصے میں آکر اپنی بیوی پر یہ سفاکانہ قدم اٹھایا۔ مائنا نے مدد کے لیے گھر سے باہر بھاگنے کی کوشش کی، لیکن پڑوسیوں کی جانب سے آگ بجھانے کے باوجود وہ شدید جھلس گئیں۔ اسپتال منتقل کرنے کے دوران راستے میں ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔